لاہور (ویب ڈیسک):پاکستانی چائلڈ اسٹار عمر شاہ، جو انٹرنیٹ سینسیشن احمد شاہ کے چھوٹے بھائی تھے، انتقال کر گئے۔ اس افسوسناک خبر کی تصدیق احمد شاہ کے آفیشل سوشل میڈیا پیجز پر کی گئی۔احمد شاہ کے آفیشل فیس بک پیج پر جاری بیان میں کہا گیا:”یہ اطلاع دی جا رہی ہے کہ ہمارے خاندان کا ننھا ستارہ عمر شاہ اللہ تعالیٰ کے حضور واپس چلا گیا ہے۔ تمام احباب سے گزارش ہے کہ اسے اور ہمارے خاندان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔”عمر شاہ اپنی معصومیت اور معیاری ویڈیوز کے باعث کئی بار سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے اور مداحوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔ ان کے انتقال کی خبر پر شوبز اور سوشل میڈیا صارفین نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔









