پنجاب اور سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری

لاہور، ملتان، بہاولپور اور دیگر اضلاع میں سیلاب نے بستیاں اجاڑ دیں، ہزاروں مکانات کھنڈرات میں بدل گئے۔ متاثرہ علاقوں میں لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے جبکہ کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوگئیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج اور سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے، کئی دیہات کا زمینی رابطہ تاحال منقطع ہے۔ متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے، لیکن بحالی کا کام پانی اترنے کے بعد ہی شروع ہو سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں