پی ٹی آئی دہشتگردوں کی پالیسی اپناتی رہی ہے، عقیل ملک

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ہمیشہ سے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو خوش کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا رہی ہے۔پریس کانفرنس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی اور خیبرپختونخوا حکومت نے گزشتہ 12 سال سے دہشتگردوں کے مؤقف کو اپنایا ہوا ہے اور اب وقت قریب ہے کہ انہیں کٹہرے میں لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار پاکستانی شہید ہوچکے ہیں، ایسے میں ٹی ٹی پی سے بات چیت کی حمایت ناقابلِ قبول ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت اپنی پالیسی سے انسدادِ دہشتگردی اقدامات کو ڈی ریل کر رہی ہے۔بیرسٹر عقیل ملک نے الزام لگایا کہ صوبے کے عوام یہ سمجھنے لگے ہیں کہ پی ٹی آئی دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں