ہالی ووڈ کے ایک ہزار سے زائد فنکاروں کا اسرائیلی فلمی اداروں کے بائیکاٹ کا اعلان

لاہور: (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کے ایک ہزار سے زائد فنکاروں اور فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد نے اسرائیلی فلمی اداروں کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بائیکاٹ کرنے والوں میں ہالی ووڈ کی معروف شخصیات اولیویا کولمین، آوا ڈو وَرنے، ٹلڈا سوئنٹن، مارک روفیلّو اور ہدایتکار ایڈم مَکائے بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہزار سے زائد امریکی فنکاروں نے ایک حلف نامے پر دستخط کیے ہیں جس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ وہ ایسے اداروں کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کریں گے جو فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی جیسے اقدامات میں شریک ہیں۔

یہ اقدام عالمی سطح پر اسرائیل کے خلاف بڑھتے ہوئے دباؤ اور فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں