انتونیو گوتریس: غزہ میں موت و تباہی بدترین سطح پر، اسرائیلی الحاق سے ڈرنا نہیں چاہیے

نیویارک: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ دنیا کو اسرائیل اور اس کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مرحلہ وار الحاق سے ڈرنا نہیں چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ موت اور تباہی کی بدترین سطح ہے جو انہوں نے اپنی زندگی میں دیکھی۔
گوتریس نے مزید کہا کہ قحط، صحت کی سہولتوں کی کمی اور پناہ گاہوں کے بغیر زندگی فلسطینی عوام کے مصائب کو ناقابلِ بیان بنا رہی ہے۔
ادھر اسرائیلی فوج نے غزہ کے رہائشیوں کو جنوب کی طرف نکل جانے کا حکم دیا ہے اور غیرمعمولی طاقت کے استعمال کی وارننگ دی ہے، جس نے عالمی سطح پر شدید غم و غصے کو جنم دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں