بڈاپیسٹ میں دنیا بھر سے آئے گورکنوں نے 8ویں بین الاقوامی قبر کھدائی چیمپئن شپ میں حصہ لیا، جس میں دو، دو افراد پر مشتمل ٹیموں کو 2 میٹر لمبی، 80 سینٹی میٹر چوڑی اور 1.6 میٹر گہری قبر کھودنے کا چیلنج دیا گیا۔ شرکا نے یہ کام 2 گھنٹوں میں مکمل کرنا تھا اور پھر 2.5 ٹن مٹی دوبارہ بھر کر قبر کو خوبصورت انداز میں ڈھیر کی شکل دینا تھی۔
مقابلے میں صفائی، رفتار، درستگی اور ترتیب کو پرکھا گیا۔ اس انوکھے مقابلے کا مقصد گورکنوں کی محنت کو سراہنا اور اس پیشے کو نئی نسل کے لیے پرکشش بنانا تھا۔
ہنگری کی ٹیم ’پراکلیطوس غیر منافع بخش کمپنی‘ نے ایک بار پھر میدان مار لیا اور لگاتار دوسرا سال بھی فاتح قرار پائی۔ ٹیم کے اراکین لازلو کس اور رابرٹ ناگی نے صرف ایک گھنٹہ 33 منٹ اور 20 سیکنڈ میں مقابلہ مکمل کیا۔