اسلام آباد کی عدالت نے ثنا یوسف قتل کیس کے مرکزی ملزم عمر حیات پر فردِ جرم عائد کر دی۔ ملزم نے صحتِ جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ تمام الزامات جھوٹے ہیں۔
🔹 جج افضل مجوکہ نے ملزم سے پوچھا کہ “کیا آپ نے ثنا یوسف کو قتل کیا؟” جس پر ملزم نے جواب دیا: “میں نے کوئی جرم نہیں کیا۔”
🔹 عدالت نے کیس کی مزید سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
🔹 یاد رہے، 2 جون کو 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو اسلام آباد میں ان کے گھر میں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔
🔹 مقتولہ کے سوشل میڈیا پر لاکھوں فالوورز تھے، اور وہ ایک ابھرتی ہوئی انفلوئنسر سمجھی جاتی تھیں۔