لزبن: پرتگال نے بھی فلسطین کو باضابطہ طور پر آزاد ریاست تسلیم کرلیا۔
پرتگالی وزیر خارجہ پاولو رینجل نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ملک کی خارجہ پالیسی کا مستقل حصہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دو ریاستی حل ہی خطے میں پائیدار امن کا واحد راستہ ہے اور غزہ میں فوری جنگ بندی ناگزیر ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا بھی فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔