ایشیا کپ: فخر زمان کے متنازع آؤٹ پر پی سی بی نے آئی سی سی سے شکایت کر دی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران فخر زمان کو متنازع آؤٹ دینے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے ایمپائر کی شکایت درج کرا دی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ایمپائر کے فیصلے پر انکوائری کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

گزشتہ رات کھیلے گئے میچ میں ایمپائر نے فخر زمان کو کیچ آؤٹ قرار دیا تھا، تاہم اس فیصلے پر قومی ٹیم اور شائقین کرکٹ نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھی پریس کانفرنس میں کہا کہ فخر زمان کا آؤٹ ممکنہ طور پر غلط تھا، ہمیں لگا گیند زمین کو لگی تھی لیکن آخر میں فیصلہ امپائر کا ہی مانا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں