اسلام آباد: دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سفارت خانہ عمان میں اردن حکومت کے تعاون سے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی بحفاظت واپسی کے لیے سرگرم ہے۔ مشتاق احمد خان گلوبل صمود فلوٹیلا کے قافلے میں شامل تھے جنہیں اسرائیلی فورسز نے گرفتار کیا تھا۔ ترجمان نے اردن کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے جلد رہائی کی امید ظاہر کی۔
