جمیکا: ویسٹ انڈیز کے معروف آل راؤنڈر اور 1975 ورلڈکپ فاتح ٹیم کے رکن برنارڈ جولین 75 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 24 ٹیسٹ اور 12 ون ڈے میچوں میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی۔ 1982 میں باغی ٹیم میں شمولیت کے باعث ان پر تاحیات پابندی عائد کی گئی تھی۔
