سان فرانسسکو (ویب ڈیسک):ہالی وڈ کے معروف اداکار ٹام کروز اور کیوبن نژاد اداکارہ آنا دے آرمس کے درمیان نو ماہ سے جاری رومانوی تعلقات ختم ہوگئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق 63 سالہ ٹام کروز اور 37 سالہ آنا دے آرمس نے کبھی بھی اپنے تعلقات کی باضابطہ تصدیق نہیں کی تھی، تاہم رواں سال کے آغاز میں انہیں ڈیوڈ بیکہم کی پچاسویں سالگرہ کی تقریب میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، دونوں کے درمیان تعلقات میں وقت کے ساتھ ٹھنڈک آگئی ہے اور اب انہوں نے ڈیٹنگ کا سلسلہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ “ٹام اور آنا نے ایک ساتھ بہترین وقت گزارا لیکن اب ان کے راستے الگ ہوگئے ہیں۔”دلچسپ بات یہ ہے کہ آنا دے آرمس کو ٹام کروز کی آنے والی فلم میں کاسٹ کیا گیا ہے، جس میں دونوں ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔ اگرچہ ذاتی طور پر وہ الگ ہوچکے ہیں، تاہم پیشہ ورانہ تعاون ان کے درمیان برقرار رہے گا۔یاد رہے کہ ٹام کروز اس سے قبل تین شادیاں کرچکے ہیں — جن میں میمی راجرز، نکول کڈمین اور کیٹی ہومز شامل ہیں۔









