واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ دنیا میں تیسری جنگِ عظیم کے آغاز کے سخت خلاف ہیں اور عالمی امن کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ “میں نہیں چاہتا دنیا ایک اور عالمی جنگ کی تباہی دیکھے، ہم امن کے قیام کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔”انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے اسرائیل کو اپنے یرغمالی واپس مل گئے ہیں، اور میں اب تک آٹھ جنگیں روک چکا ہوں، جبکہ روس یوکرین تنازعہ نویں جنگ ہے جسے ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ٹرمپ نے موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ “بائیڈن ایک بےوقوف شخص تھا، اس نے جنگیں ختم نہیں کیں بلکہ شروع کرائیں، امید ہے روس یوکرین کی جنگ جلد ختم ہو گی تاکہ یورپ میں استحکام بحال ہو سکے۔”انہوں نے مزید کہا کہ وہ عالمی امن کے فروغ کے لیے ٹیرف پالیسی کو مؤثر سمجھتے ہیں اور اسی پالیسی کے ذریعے چھ بڑی جنگیں رکوا چکے ہیں۔ٹرمپ نے شکوہ کیا کہ “میں نے آٹھ مہینوں میں آٹھ جنگیں روکی ہیں، پھر بھی مجھے نوبیل انعام نہیں دیا گیا۔”









