لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی ایک بار پھر اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔
اداکارہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر روزمرہ کی سرگرمیاں اور تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں، جس کی وجہ سے ان کے فالورز کی بڑی تعداد ہے۔
حال ہی میں حرا مانی نے ساڑھی میں ایک فوٹو شوٹ شیئر کیا جس میں وہ کافی پرکشش نظر آ رہی ہیں، تاہم متعدد صارفین نے ان کے لباس کو “نامناسب” اور “حد سے زیادہ بولڈ” قرار دیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ “بیٹے بڑے ہو رہے ہیں اور ان کی ماں ایسی تصاویر بنوا رہی ہیں”۔
دوسرے صارف نے کہا کہ “یہ سب اسی نظام کی ڈیمانڈ ہے جس میں یہ لوگ کام کرتے ہیں”، جبکہ ایک اور نے طعنہ دیا کہ “جسم کو بھی ڈھانپ لیا کریں، اس طرف بھی توجہ دیں۔”
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی حرا مانی نے بارش میں ساڑھی پہنے فوٹو شوٹ کروایا تھا، جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
تاہم حرا مانی عام طور پر اس قسم کی تنقید کا کوئی جواب نہیں دیتیں اور اپنے انداز میں کام جاری رکھتی ہیں۔









