بھارت میں خوفناک حادثہ: موٹرسائیکل سے ٹکر کے بعد بس میں آگ، 20 مسافر جھلس کر ہلاک

نئی دہلی: بھارت میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 20 مسافر جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاست آندھرا پردیش میں پیش آیا، جہاں ایک موٹرسائیکل سے ٹکرانے کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے کے وقت بس میں 41 مسافر سوار تھے۔

رپورٹس کے مطابق بس حیدرآباد سے بنگلور جارہی تھی جب ہائی وے پر موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی۔ ٹکر کے بعد بس نے موٹرسائیکل کو کچھ فاصلے تک گھسیٹا، جس دوران پیٹرول لیک ہونے اور چنگاریوں کے باعث آگ لگ گئی۔

آگ تیزی سے بس کے فیول ٹینک تک جاپہنچی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
حادثے میں 20 مسافر جھلس کر ہلاک جبکہ 21 افراد کو زندہ نکال لیا گیا، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مقامی حکام نے ریسکیو آپریشن مکمل کرکے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں