ممبئی:ویمنز ورلڈکپ کے حالیہ ایڈیشن میں 52 سالہ تاریخ میں پہلی بار نئی تاریخ رقم ہونے جارہی ہے۔1973 سے اب تک کھیلے گئے 12 ویمنز ورلڈکپ ٹورنامنٹس میں ہر بار آسٹریلیا یا انگلینڈ میں سے کم از کم ایک ٹیم نے فائنل تک رسائی حاصل کی — لیکن اس بار کہانی بدل گئی ہے۔ویمنز ورلڈکپ 2025 کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو شکست دے کر پہلی مرتبہ فائنل میں جگہ بنائی، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا۔یہ پہلا موقع ہوگا جب نہ آسٹریلیا اور نہ انگلینڈ فائنل میں ہوں گے — یعنی تاریخ میں پہلی بار نئی ٹیم عالمی چیمپئن بنے گی۔بھارتی ٹیم اس سے قبل دو مرتبہ رنر اپ رہ چکی ہے جبکہ جنوبی افریقا پہلی مرتبہ ورلڈکپ فائنل میں پہنچا ہے۔اس طرح 2025 کا ورلڈکپ ایک نئی چیمپئن ٹیم کے نام ہونے جا رہا ہے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ویمن ٹیم ریکارڈ 7 مرتبہ چیمپئن بن چکی ہے، انگلینڈ نے 4 بار اور نیوزی لینڈ نے ایک بار ٹائٹل جیتا ہے۔









