کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 24 گھنٹوں میں 5791 ای چالان، 4 دن میں تعداد 18 ہزار سے تجاوز

کراچی:کراچی ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5791 الیکٹرانک چالان جاری کیے، جس کے بعد چار دنوں میں ای چالانز کی مجموعی تعداد 18 ہزار 733 سے تجاوز کر گئی۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق بدھ کی شب 12 بجے سے جمعرات کی شب 12 بجے تک کی کارروائی کے دوران سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 3546، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 1555، ریڈ سگنل کی خلاف ورزی پر 325، موبائل فون کے استعمال پر 166 اور اوور اسپیڈنگ پر 65 ای چالانز کیے گئے۔اس کے علاوہ کالے شیشوں پر 40، نو پارکنگ پر 19، رانگ وے پر 13، اوور لوڈنگ پر 9 اور بے جا لوڈ پر 6 چالان جاری کیے گئے۔ترجمان نے بتایا کہ ای چالان سسٹم شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم اقدام ہے، جسے عوامی تعاون سے مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں تاکہ شہر میں ٹریفک نظام بہتر ہو اور حادثات میں نمایاں کمی لائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں