اپنا دشمن پہچانیں، صورتحال کو ٹھنڈا کریں: جسٹس مسرت ہلالی کا پارا چنار حملہ کیس میں ریمارکس

اسلام آباد:سپریم کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی نے پارا چنار قافلے پر حملے کے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ “جہاں پارا چنار حملہ ہوا وہ راستہ دوسرے ملک سے آتا ہے، اپنا دشمن پہچانیں”۔پارا چنار حملے میں گرفتار ملزم کی ضمانت کی درخواست پر سماعت سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے کی، جس میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس صلاح الدین پنہور شامل تھے۔سماعت کے دوران سی ٹی ڈی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ واقعے میں 37 افراد جاں بحق اور 88زخمی ہوئے تھے۔

جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ “کیا صرف ایک ملزم کی شناخت ہوئی ہے؟ جو حملہ آور پہاڑوں سے آئے تھے ان میں سے کوئی گرفتار نہیں ہوا؟”
جس پر وکیل نے جواب دیا کہ “ان میں سے 9 افراد کی ضمانتیں سپریم کورٹ پہلے ہی خارج کر چکی ہے۔”مزید استفسار پر عدالت کو بتایا گیا کہ پارا چنار کے راستے صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلے رہتے ہیں۔جسٹس مسرت ہلالی نے مکالمے میں کہا کہ “جہاں حملہ ہوا، وہ راستہ دوسرے ملک سے آتا ہے، آپ اپنا دشمن پہچانیں۔ صورتحال کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کریں۔”بعد ازاں عدالت نے ملزم کو وکیل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں