پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فیصلہ کن معرکہ آج لاہور میں ہوگا

لاہور:
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا فیصلہ کن میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے راولپنڈی میں 55 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی، تاہم دوسرے میچ میں پاکستان نے 9 وکٹوں سے شاندار فتح حاصل کرکے سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

اب دونوں ٹیمیں سیریز جیتنے کے لیے آج رات 8 بجے آخری اور فیصلہ کن معرکے میں آمنے سامنے ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کی بڑی تعداد کے میچ دیکھنے کی توقع ہے، جبکہ موسم بھی خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز 4 نومبر سے فیصل آباد میں شروع ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں