مقبوضہ کشمیر کی آزادی وقت کی ضرورت ہے، صدر آصف زرداری

گلگت:صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی وقت کی ضرورت ہے، بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر مظالم کا بازار گرم ہے، جبکہ گلگت بلتستان کے عوام ملکی ترقی میں شانہ بشانہ ہیں۔

گلگت بلتستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں صدر مملکت نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان نے صدر زرداری کو روایتی ٹوپی پہنائی۔

صدر آصف زرداری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یکم نومبر 1947 کو گلگت بلتستان کے عوام نے عظیم قربانیاں دے کر آزادی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ جنگِ آزادی کے شہداء اور مجاہدین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

صدر نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے پہاڑ معدنیات سے مالا مال ہیں اور یہاں کے عوام پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے ہمیشہ متحد اور پُرجوش کردار ادا کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں