این سی سی آئی اے میں کرپشن کیسز کے بعد بڑا اقدام، ڈی جی نے تمام ریکارڈ طلب کرلیا

اسلام آباد:این سی سی آئی اے (نیشنل کاؤنٹر کرائم اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی) کے اہلکاروں کے خلاف کرپشن کیسز سامنے آنے کے بعد ادارے میں اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے نے ادارے کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اب تک درج ہونے والی تمام ایف آئی آرز اور انکوائریز کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

ڈی جی کی جانب سے تمام زونز کو ہدایت کی گئی ہے کہ این سی سی آئی اے کی جانب سے اب تک جتنی جائیدادیں، گاڑیاں اور دیگر اثاثے سیل کیے گئے ہیں، ان کی مکمل رپورٹ جمع کرائی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ دفاتر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 3 نومبر تک درج شدہ کیسز اور ایف آئی آرز کی تفصیلات جمع کرائیں تاکہ ادارے کی کارروائیوں کا جامع آڈٹ اور تجزیہ کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں