ممبئی:بالی ووڈ کے معروف اداکار ارشد وارثی نے ایک پوڈکاسٹ کے دوران اپنی زندگی کا دل دہلا دینے والا واقعہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج تک اپنی والدہ کے آخری لمحات کو بھول نہیں پائے۔
ارشد وارثی نے انکشاف کیا کہ انہیں سب سے زیادہ افسوس اس بات کا ہے کہ وہ اپنی والدہ کو ان کے آخری وقت میں پانی نہیں دے سکے۔
اداکار نے بتایا کہ جب ان کی والدہ گردوں کے مرض میں مبتلا تھیں اور ڈائیلاسز پر تھیں، تو ڈاکٹروں نے سختی سے منع کیا تھا کہ انہیں پینے کے لیے پانی نہ دیا جائے۔
انہوں نے کہا، “میری ماں آخری رات پانی مانگتی رہیں، لیکن میں نے انہیں اس لیے نہیں دیا کہ ڈاکٹرز نے منع کر رکھا تھا، اور آج تک یہ بات میرے دل پر بوجھ بن کر ہے۔”
ارشد وارثی نے مزید بتایا کہ وہ صرف 14 سال کے تھے جب ان کے والدین انتقال کر گئے، اور اس صدمے نے ان کی زندگی پر گہرا اثر چھوڑا۔









