فیصل آباد: انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں، 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ ایک بار پھر فیصل آباد کے میدان میں لوٹ آئی ہے۔
اقبال کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ جاری ہے۔
میچ کے آغاز پر پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ شاہین شاہ آفریدی کا بطور قومی ون ڈے کپتان پہلا میچ ہے۔
شائقینِ کرکٹ کی بڑی تعداد اس تاریخی موقع پر اسٹیڈیم میں موجود ہے، جبکہ ملک بھر میں شائقین ٹی وی اسکرینوں کے ذریعے میچ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
یاد رہے کہ فیصل آباد میں آخری انٹرنیشنل میچ 2008 میں کھیلا گیا تھا، جس کے بعد اب 17 سال بعد کرکٹ کی واپسی نے شہر کو ایک بار پھر کرکٹ کے جوش و خروش سے بھر دیا ہے۔
				








