وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی دبئی روانگی، آصف زرداری سے ملاقات کی کوشش ناکام

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی سے متعلق پیدا ہونے والی سیاسی ہلچل کے دوران وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نجی دورے پر دبئی پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سرفراز بگٹی نے دبئی میں صدرِ مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کے لیے وقت مانگا، تاہم پیپلز پارٹی کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آصف زرداری نے فوری ملاقات سے معذرت کر لی۔

سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز بگٹی چند روز تک دبئی میں قیام کریں گے تاکہ ممکنہ ملاقات کا دوبارہ موقع پیدا ہو سکے۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی بلوچستان کے ناراض رکن صوبائی اسمبلی نے بھی وزیراعلیٰ بلوچستان سے متعلق اپنے تحفظات صدر آصف علی زرداری تک پہنچا کر صوبائی حکومت کے مستقبل کے حوالے سے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے حوالے سے جاری چہ میگوئیاں آئندہ چند دنوں میں بلوچستان کی سیاست میں اہم پیش رفت کا باعث بن سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں