نرگس فخری کو شوہر کا 10 کروڑ روپے مالیت کا شاندار برتھ ڈے گفٹ، سوشل میڈیا پر دھوم

اداکارہ نرگس فخری ایک بار پھر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئیں، اور اس بار وجہ بنی ان کی سالگرہ کا غیر معمولی اور مہنگا ترین تحفہ۔ نرگس فخری نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ ان کے شوہر ٹونی بیگ نے انہیں ایک نئی نیلے رنگ کی لگژری رولز روئس تحفے میں دی جس کی مالیت تقریباً 10 کروڑ 30 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔

46 سالہ نرگس نے اپنی گاڑی کی تصاویر بھی شیئر کیں جو ایک بڑے سرخ ربن میں لپٹی ہوئی تھیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اگرچہ ان کی سالگرہ اکتوبر میں تھی، مگر انہوں نے یہ تحفہ اب نومبر میں شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ:

“اب سوچ رہی ہوں کہ اگلے سال 2026 کا برتھ ڈے گفٹ کیا ہوگا!”

نرگس نے اپنی نئی گاڑی کی وہ تصاویر بھی پوسٹ کیں جن میں ان کی رولز روئس، ان کے شوہر کی رولز روئس کے ساتھ کھڑی نظر آ رہی ہے۔
پوسٹ سامنے آتے ہی شوبز شخصیات اور مداحوں نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے بھرپور تبصرے کرنا شروع کر دیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں