تھانہ بگنوتر کی حدود میں بیرن گلی کے قریب ایک خوفناک گاڑی حادثے میں طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یاسر خلیل کی گاڑی (کیری ڈبہ) کے بریک فیل ہونے کے باعث گہری کھائی میں جاگری۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ بیرن گلی سے ایبٹ آباد آنے والی گاڑی کے کھڑی مقام پر ایک ہزار فٹ سے زائد گہری کھائی میں گرنے سے ہوا۔ حادثے میں دو انٹرمیڈیٹ طالبات بھی شامل تھیں جو امتحان دینے ایبٹ آباد جا رہی تھیں۔
مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیم نے جائے حادثہ کا دورہ کیا، تاہم تمام متاثرہ افراد موقع پر دم توڑ چکے تھے۔ اہل علاقہ نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور حکومت سے سڑکوں کی حفاظت کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔









