حکومت کا عوام کو ایک اور ریلیف: لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی کمی

اسلام آباد: پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کے لیے ایک اور خوشخبری سامنے آگئی ہے۔ حکومت نے لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ شب حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ کم کیے تھے۔ اب تازہ اعلان کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 3 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 1 روپے 48 پیسے فی لیٹر کم کر دی گئی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے قیمتوں میں کمی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 163 روپے 77 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 192 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

حکومتی اقدامات کو عوامی سطح پر مثبت انداز میں دیکھا جا رہا ہے کیونکہ حالیہ دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے مجموعی مہنگائی پر بھی اثر پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں