رانچی/ انڈیا( آواز نیوز) پاکستان کے سابق آل راؤنڈر ایک ورلڈ ریکارڈ سے محروم ہوگئے۔ وہ اب تک ون ڈے میچوں میں سب سے زیادہ 351 چھکے لگاکے دنیا بھر میں نمبر ون تھے. مگر اب انڈیا کے سابق کپتان روہت شرما ون ڈے میچوں میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والے کھیلاڑی بن گئے ہیں۔رانچی میں جنوبی افریقہ پہلے میچ میں 57 رنز کی اننگز کے دوران انہوں تین چھکے لگائے اور ساتھ ہی پاکستان کے شاہد آفریدی کے 351 چھکوں کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا جو 16 سال تک ان کے پاس رہا۔
انڈیا کے روہت شرما 352 چھکوں کے ساتھ دنیا بھر میں ون ڈے میچوں میں سب سےزیادہ چھکے مارنے والے کھیلاڑی بن گئے ہیں۔
شاہد آفریدی نے 398 میچوں میں351 چھکے لگائے تھے۔روہت شرما نے ان سے 121 میچز کم کھیل کر یہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ انڈین بیٹسمین اب تک 277 میچوں میں 352 چھکے لگاچکے ہیں۔









