روس نے بقایا جات نہ ادا کرنے پر پاکستان پوسٹ کی خدمات پر پابندی عائد کر دی

اسلام آباد — روس نے پاکستان پوسٹ کی خدمات پر پابندی عائد کر دی، جس کی وجہ بقایا جات کی ادائیگی میں تاخیر ہے۔ وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان نے یہ تفصیلات قومی اسمبلی میں تحریری جواب میں پیش کیں۔

عبد العلیم خان کے مطابق روس نے اگست 2025 میں پاکستان پوسٹ کی سروسز پر پابندی عائد کی، کیونکہ پاکستان پوسٹ نے 5 کروڑ 50 لاکھ روپے بقایا جات ادا نہیں کیے تھے۔ یہ رقم 2021 سے واجب الادا ہے۔

تحریری جواب میں بتایا گیا کہ 12 نومبر 2021 تک پاکستان پوسٹ پر کل 31 کروڑ روپے سے زائد واجب الادا تھا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ فنانس ڈویژن کی جانب سے فنڈز کے اجراء کے بعد روسی پوسٹ کے بقایا جات ادا کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں