معیشت جبر سے نہیں، اداروں کے بااختیار ہونے سے چلتی ہے” — بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت ڈنڈے سے نہیں چلائی جاسکتی۔ انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ حکومت سینٹرلائزیشن کی طرف بڑھ رہی ہے، جبکہ پیپلز پارٹی اصولی طور پر ڈی سینٹرلائزیشن پر یقین رکھتی ہے۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام تبھی ممکن ہے جب صوبوں کو مکمل مالیاتی خودمختاری، فیصلہ سازی میں حصہ اور وسائل پر آئینی حق دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی جانب سے اختیارات سمیٹنے کی پالیسی نہ صرف صوبوں کے حقوق متاثر کر رہی ہے بلکہ اقتصادی نظام کو بھی کمزور بنا رہی ہے۔

بلاول نے زور دیا کہ مضبوط معیشت کا راستہ آئین پر مکمل عملدرآمد، شفاف فیصلہ سازی اور مقامی سطح پر بااختیار نظام سے ہو کر گزرتا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پالیسیوں کو زبردستی مسلط کرنے کے بجائے وفاقی اکائیوں سے مشاورت کو ترجیح دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں