وزارتِ خزانہ نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ موجودہ پروگرام میں کوئی نئی شرائط شامل نہیں کی گئیں۔ ترجمان وزارتِ خزانہ کے مطابق سوشل میڈیا اور بعض حلقوں میں گردش کرنے والی اطلاعات بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔
وزارت نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ پروگرام اسی فریم ورک کے تحت آگے بڑھ رہا ہے جس پر پہلے اتفاق ہو چکا تھا، اور حکومت معیشت کے استحکام، مالی نظم و ضبط اور اصلاحاتی عمل پر پوری طرح کاربند ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ عوام کو غیر مصدقہ خبروں پر کان نہ دھریں اور مستند معلومات کے لیے سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔









