پاکستان کی معروف اینکر اور انفوٹینمنٹ شو ’سنو تو سہی‘ کی میزبان حنا نیازی ان دنوں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، تاہم اس بار وجہ ان کا کوئی ٹی وی شو نہیں بلکہ ان کی ذاتی زندگی ہے۔
حنا نیازی نے حال ہی میں اپنی پسند کے شخص سے شادی کی، جس کی تقریبات میں ان کے حسین انداز اور نفیس لباس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ شادی کی مختلف تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کرتی رہیں۔
چند روز قبل حنا نیازی کی ریسپشن کی تقریب منعقد ہوئی، جس کے بعد ان کے آفیشل فوٹو شوٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں حنا نیازی کے دلکش انداز اور پُرکشش لُک کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین حنا نیازی کو شادی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں، جب کہ کئی صارفین نے ان کے سادہ مگر پُر وقار انداز کو بھی خوب پسند کیا۔









