بنگلا دیش کے طلبہ رہنما شریف عثمان ہادی کا سنگاپور میں انتقال

سنگاپور:بنگلا دیش کے 2024 کے طلبہ احتجاج کے رہنما شریف عثمان ہادی دورانِ علاج انتقال کر گئے۔ انہیں فائرنگ کے بعد شدید زخموں کے باعث سنگاپور منتقل کیا گیا تھا، لیکن ڈاکٹروں کی بھرپور کوششوں کے باوجود وہ زندگی کی بازی نہ جیت سکے۔

سنگاپور کی وزارتِ خارجہ نے جاری بیان میں تصدیق کی کہ ہادی کے زخم شدید تھے اور علاج کے دوران وہ دم توڑ گئے۔

بنگلا دیش کے مقامی روزنامہ اخبار کے مطابق ہادی 12 دسمبر کو دارالحکومت ڈھاکا میں آٹو رکشا میں سفر کے دوران موٹرسائیکل سوار حملہ آور کی فائرنگ کا نشانہ بنے تھے۔ انہیں فوری طور پر ڈھاکا میڈیکل کالج اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

شریف عثمان ہادی آئندہ فروری میں ہونے والے قومی انتخابات میں ڈھاکا-8 حلقے کے ممکنہ امیدوار کے طور پر بھی دیکھے جا رہے تھے، اور ان کی وفات بنگلا دیش کی سیاسی اور طلبہ برادری میں صدمے کا باعث بنی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں