خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع میں معدنیات نکالنے پر پابندی عائد

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے چار اضلاع میں معدنیات کے نکالنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ پابندی صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ اور کرک کی حدود میں نافذ کی گئی ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دریائے سندھ اور دریائے کابل کے کنارے سونے کی کان کنی اور معدنیات نکالنے کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ماحولیاتی تحفظ اور غیر قانونی کان کنی کی روک تھام کے لیے کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو اس حکم پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری قانونی اقدامات اٹھانے کا اختیار حاصل ہوگا۔ خلاف ورزی کی صورت میں استعمال ہونے والی مشینری، گاڑیاں، اوزار، آلات اور متعلقہ مواد ضبط کیا جائے گا۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں