نور خان ایئربیس پر حملہ بھارت کی سپر غلطی ثابت ہوا، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت نے نور خان ایئربیس پر حملہ کر کے ایک سپر غلطی کی، جس کا بھرپور جواب پاکستان کی مسلح افواج نے دیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بتایا کہ چار روزہ جنگ میں پاکستان نے بھارتی دعوؤں کو غلط ثابت کر دیا اور اس کا غرور خاک میں ملا دیا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بھارت نے ایف سولہ طیارہ گرانے کا جھوٹا دعویٰ کیا، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان نے بھارت کے 79 ڈرونز کو نیوٹرلائز کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کبھی پہل نہیں کی اور عالمی برادری کو بروقت آگاہ رکھا۔

نائب وزیراعظم کے مطابق بھارت نے پہلگام اور پلوامہ واقعات کی آڑ میں سندھ طاس معاہدے اور مقبوضہ کشمیر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، مگر پاکستان نے سفارتی اور دفاعی محاذ پر مؤثر حکمت عملی سے بھارتی عزائم ناکام بنا دیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2025 میں پاکستان کو عالمی سطح پر عزت اور وقار ملا، عالمی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے پاکستان سے رابطہ کیا، اور یو اے ای کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری بھی پاکستان پر بڑھتے اعتماد کا ثبوت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں