امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران میں پرامن مظاہرین پر تشدد کیا گیا یا انہیں قتل کیا گیا تو امریکا فوری کارروائی کے لیے تیار ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکا مکمل طور پر تیار ہے اور ایرانی حکام کے مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کی صورت میں خاموش نہیں رہے گا۔
یہ بیان ایران میں حالیہ شدید احتجاج کے دوران سامنے آیا، جہاں گزشتہ تین برسوں میں سب سے بڑے مظاہرے دیکھنے میں آئے۔ مختلف صوبوں میں مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
صدر ٹرمپ کے مطابق امریکا انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا اور مظاہرین کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی سطح پر اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں۔









