علاقائی تنازعات اور معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت نے اپنی سفارتی کمزوریوں کو چھپانے کے لیے امریکی لابنگ فرموں پر بھاری انحصار شروع کر دیا ہے۔
امریکی تحقیقاتی ادارے اوپن سیکرٹس اور بھارتی جریدے دی انڈین ایکسپریس نے بھارت کی جانب سے امریکا میں لاکھوں ڈالرز کی لابنگ کو بے نقاب کیا ہے۔
اوپن سیکرٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے اپنی مسخ شدہ ساکھ کی بحالی کے لیے 2025 میں متعدد امریکی لابیسٹ ہائر کیے۔ بی جی آر گروپ نامی لابنگ فرم کو بھارت نے 4 لاکھ 50 ہزار ڈالرز ادا کیے تاکہ امریکی سیاسی و سفارتی حلقوں میں اپنا اثر بڑھایا جا سکے۔
دی انڈین ایکسپریس کے مطابق آپریشن سندور میں شکست کے بعد بھارت نے امریکی انتظامیہ خصوصاً ٹرمپ دور میں رابطے بڑھانے کے لیے لابنگ پر انحصار کیا۔ اس مقصد کے لیے بھارت نے ایس ایچ ڈبلیو لابنگ فرم کو 1.8 ملین ڈالر سالانہ اور مرکری پبلک افئیرز کو 75 ہزار ڈالر سہ ماہی کی بنیاد پر ہائر کیا۔
اس کارروائی کا مقصد بھارت کے خلاف پیدا شدہ منفی تاثر کو کم کرنا اور گمراہ کن پروپیگنڈا کی ترویج کے ذریعے اپنی ساکھ بحال کرنا تھا۔









