جنید صفدر کی مہندی، مریم نواز کا روایتی انداز سوشل میڈیا پر وائرل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی مہندی کی رنگارنگ تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ شادی کی تقریبات میں دلہا جنید صفدر اور دلہن کی تصاویر سامنے آنے کے بعد اب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایک تصویر نے بھی خاصی توجہ حاصل کر لی ہے۔

مہندی کی تقریب کے دوران بنائی گئی اس تصویر میں مریم نواز کو نہایت روایتی اور دلکش انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے سنہری اور زرد رنگ کے امتزاج سے مزین ایک بھاری اور نفیس لباس زیب تن کر رکھا ہے، جو مشرقی ثقافت اور شادی کی روایات کی خوبصورت عکاسی کرتا ہے۔

مریم نواز کے لباس پر باریک گوٹا، کامدار کڑھائی اور نفیس نقش و نگار نمایاں ہیں، جبکہ انہوں نے دوپٹہ بھی نہایت سلیقے سے سر پر اوڑھ رکھا ہے، جس کے کناروں پر شوخ رنگوں کی دلکش کڑھائی کی گئی ہے۔

تقریب کی تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے اور مریم نواز کے روایتی لباس کو ثقافتی حسن کی بہترین مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں