کراچی:
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گل پلازہ سانحے کے متاثرین کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کر دیا۔
سندھ اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ گل پلازہ کے ہر دکان دار کو پہلے مرحلے میں پانچ لاکھ روپے دیے جائیں گے جبکہ پلازہ کو گرا کر دو سال کے اندر دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔
مراد علی شاہ کے مطابق سانحے میں اب تک 67 لاشیں برآمد ہو چکی ہیں، 15 افراد تاحال لاپتا ہیں جبکہ ڈی این اے کے ذریعے شناخت کا عمل جاری ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ واقعے میں کسی بھی قسم کی غفلت ثابت ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ متاثرہ تاجروں کو عارضی دکانیں فراہم کی جائیں گی، ایک کروڑ روپے تک قرضہ دیا جائے گا جس کا سود سندھ حکومت ادا کرے گی، جبکہ تمام منظور شدہ دکانوں کا مکمل معاوضہ دیا جائے گا۔









