پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن احتجاج کے باوجود اہم بلز منظور، دانش اسکولز اور گھریلو تشدد بل کی منظوری

اسلام آباد:
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کے شدید احتجاج اور صدرِ مملکت کے اعتراضات کے باوجود حکومت نے اہم قانون سازی کر لی۔

مشترکہ اجلاس میں دانش اسکولز اتھارٹی بل 2025، گھریلو تشدد روک تھام و تحفظ بل 2025 اور قومی کمیشن برائے انسانی حقوق ترمیمی بل منظور کر لیے گئے۔
صدرِ مملکت کی جانب سے صوبوں سے مشاورت اور بعض شقوں پر اعتراضات کے باوجود اسپیکر نے منظوری کا عمل مکمل کروایا، جس پر اپوزیشن نے شدید نعرے بازی اور احتجاج کیا۔

اجلاس کے دوران پی ٹی آئی، جے یو آئی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج کیا، تاہم تمام بلز کثرتِ رائے سے منظور کر لیے گئے۔

دوسری جانب ایوان نے سانحہ گل پلازہ پر حکومت و اپوزیشن کی متفقہ قرارداد بھی منظور کی، جس میں متاثرین سے اظہارِ یکجہتی، شہدا کے لیے دعائے مغفرت اور معاوضے کا مطالبہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں