بیٹے کی خوشی میں خاموش محبت، کیپٹن صفدر نے تصاویر کے سوال پر دل کو چھو لینے والا جواب دے دیا”

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش رہیں، تاہم بیشتر تصاویر میں مریم نواز نظر آئیں جبکہ میاں بیوی کی ایک ساتھ تصاویر کم دکھائی دیں۔
اسی پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سوالات اٹھائے گئے تو کیپٹن (ر) صفدر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ شادی ایک خاندانی اور نجی تقریب تھی، اس لیے تصاویر کے انتخاب اور شیئرنگ میں احتیاط برتی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ غیر ضروری قیاس آرائیوں سے گریز کیا جانا چاہیے اور خوشیوں کے مواقع کو سادگی کے ساتھ منانا ہی بہتر ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں