مہاراشٹرا میں چارٹرڈ طیارہ حادثے کا شکار، نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت 5 افراد ہلاک


نئی دہلی/پونے: بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک چارٹرڈ طیارہ کریش لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ ضلع پونے کے علاقے بارہ متی میں پیش آیا۔ رپورٹس کے مطابق طیارے میں مہاراشٹرا کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار، ان کے دو ساتھی اور عملے کے دو ارکان سوار تھے۔
حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جبکہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ کریش لینڈنگ کے دوران تکنیکی خرابی بتائی جا رہی ہے، تاہم حکام کی جانب سے باضابطہ تصدیق کا انتظار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں