کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان

کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان پورے کاروباری دن کے دوران برقرار رہا اور مارکیٹ بڑی کمی کے ساتھ بند ہوئی۔

کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 2264 پوائنٹس کی نمایاں کمی کے ساتھ ایک لاکھ 77 ہزار 339 پوائنٹس کی سطح تک گر گیا، جس سے سرمایہ کاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

بعد ازاں مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا تاہم مندی کا دباؤ برقرار رہا۔ ایک موقع پر انڈیکس 1742 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 77 ہزار 861 پوائنٹس پر آ گیا، جبکہ دن کے دوران 670 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 78 ہزار 933 پوائنٹس کی سطح بھی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے آخری اوقات میں مزید دباؤ کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 1187 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 78 ہزار 415 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں مندی کی وجہ سرمایہ کاروں کا محتاط رویہ، معاشی غیر یقینی صورتحال اور منافع خوری ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں