کویت میں امریکی ایف-15 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ

کویت: امریکی فضائیہ کا ایک ایف-15 لڑاکا طیارہ مبینہ طور پر کویت میں گر کر تباہ ہوگیا، تاہم پائلٹ حادثے سے قبل بحفاظت ایجیکٹ کرنے میں کامیاب رہا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ F-15 Eagle امریکی فضائیہ کے زیر استعمال تھا۔ واقعے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ پائلٹ کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں طیارے کو آگ کے شعلوں میں گھرا ہوا زمین کی طرف گرتے دیکھا جا سکتا ہے، تاہم سرکاری سطح پر تاحال مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں