ایران کسی بھی طویل جنگ کے لیے تیار، نئے اسٹریٹیجک ہتھیار متعارف کرائے جائیں گے: پاسداران انقلاب

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی طویل جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران جلد ایسے نئے اسٹریٹیجک ہتھیار میدانِ جنگ میں متعارف کرائے گا جو اب تک استعمال نہیں ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران جارحیت کرنے والوں کو سزا دینے کے لیے طویل جنگ لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور خطے میں اپنی دفاعی حکمت عملی کو مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی نے کہا کہ آپریشن ٹرو پرامس 4 کے تحت اب تک ہونے والے حملوں میں ایران نے اپنی اصل عسکری صلاحیتوں کا صرف ایک محدود حصہ استعمال کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں