ایران نے خلیجی خطے میں امریکی میزائل دفاعی نظام کے ایک اہم ریڈار سسٹم کو تباہ کر دیا ہے جس کی مالیت تقریباً 300 ملین ڈالر بتائی جا رہی ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے وہ اہم ریڈار سسٹم نشانہ بنایا جو امریکی میزائل دفاعی نظام کی رہنمائی کے لیے استعمال ہوتا تھا، اس حملے سے مستقبل میں ممکنہ حملوں کا مقابلہ کرنے کی علاقائی صلاحیت مزید دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے۔
سیٹلائٹ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ RTX Corporation کا تیار کردہ AN/TPY-2 Radar اور اس سے متعلق معاون آلات، جو THAAD Missile Defense System کا حصہ ہیں، اردن کے موفق السلطي ایئر بیس پر جنگ کے ابتدائی دنوں میں تباہ ہو گئے۔
امریکی نشریاتی ادارے CNN نے سیٹلائٹ تصاویر کا حوالہ دیتے ہوئے اس خبر کی اطلاع دی تھی جس کی بعد میں ایک امریکی عہدیدار نے بھی تصدیق کر دی۔
تھنک ٹینک Foundation for Defense of Democracies کے مطابق اردن میں ایران کے دو حملوں کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، پہلا حملہ 28 فروری اور دوسرا 3 مارچ کو ہوا تھا۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق دونوں حملوں کو اس وقت ناکام بنا دیا گیا تھا۔









