گھریلو جھگڑے کے بعد ایک 27 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر زہریلی دوا پی کر خودکشی کر لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق متوفیہ کی شناخت کاویہ کے نام سے ہوئی ہے جو رنگاسوامی نامی شخص کی بیوی تھی اور دونوں کا ایک 4 سالہ بچہ بھی ہے۔
رپورٹس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب کاویہ نے تین دن پہلے کا پکا ہوا سامبر دوبارہ گرم کر کے کھانے میں شوہر کو پیش کیا۔ اس بات پر میاں بیوی کے درمیان بحث شروع ہوئی جو بعد میں شدید جھگڑے میں تبدیل ہو گئی۔
لڑائی کے دوران شوہر نے خاتون کو برا بھلا کہا اور مبینہ طور پر ہاتھ اٹھانے کی بھی کوشش کی۔
گھریلو تنازع سے دل برداشتہ ہو کر کاویہ نے جھگڑے کے بعد گھر میں رکھی زرعی زہریلی دوا پی لی۔
اہلِ خانہ کے مطابق طبیعت بگڑنے پر خاتون کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔









