اسکول پر حملہ: نیویارک ٹائمز کی تحقیق میں ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ غلط قرار

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی تحقیق میں بچیوں کے اسکول پر ایران کے حملے سے متعلق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے کو غلط قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسکول پر دراصل امریکی میزائل گرا تھا جس کے نتیجے میں 160 سے زائد بچیاں شہید ہو گئیں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ماہرین نے بحری اڈے پر گرنے والے ٹوماہاک میزائل کی ویڈیو کا تجزیہ کیا۔ سیٹلائٹ تصاویر، سوشل میڈیا پوسٹس اور دیگر ویڈیوز سمیت مختلف شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایلیمنٹری اسکول کو اسی وقت نقصان پہنچا جب پاسدارانِ انقلاب کے بحری اڈے کو نشانہ بنایا جا رہا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ اسکول پر حملہ ایران کی جانب سے کیا گیا۔ صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران کے ہتھیار اکثر غیر درست ہوتے ہیں اور امریکا اس حملے میں شامل نہیں تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بغیر کسی ثبوت کے کہا تھا کہ ان کے خیال میں اور جو معلومات انہوں نے دیکھی ہیں اس کے مطابق یہ حملہ ایران ہی نے کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں