پاکستان کے ذریعے ایران سے مضبوط اور مثبت پیغامات سامنے آئے ہیں،امریکی خصوصی نمائندہ وٹکوف

واشنگٹن – امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرقِ وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ پاکستان کے ذریعے ایران سے مضبوط اور مثبت پیغامات سامنے آئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ٹیم کے ساتھ مل کر 15 نکات پر مشتمل ایک ایکشن لسٹ پیش کی گئی جو امن معاہدے کے فریم ورک کی بنیاد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ایکشن لسٹ کو پاکستان نے بطور ثالث آگے بڑھایا ہے۔

وٹکوف کے مطابق پاکستان کے کردار سے ایران کے ساتھ مذاکرات میں مثبت پیش رفت دیکھنے کو ملی ہے۔ انہوں نے پاکستان کی خارجہ پالیسی ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بھی کہا تھا کہ پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے اور یہ پاکستان کی فتح ہے۔

امریکی خصوصی نمائندہ کے اس بیان کے بعد پاکستان کی سفارتی کوششوں کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں