ایران حملوں میں پہل نہیں کرتا، لیکن کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے: صدر مسعود پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کبھی بھی حملوں میں پہل نہیں کرتا۔ ایک بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ اگر ایران کے بنیادی ڈھانچے یا اقتصادی مراکز کو نشانہ بنایا گیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

مسعود پزشکیان کا کہنا تھا:

“ہم بارہا کہہ چکے ہیں کہ ایران حملوں میں پہل نہیں کرتا۔ لیکن اگر ہمارے بنیادی ڈھانچے یا اقتصادی مراکز کو نشانہ بنایا گیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔”

ایرانی صدر نے خطے کے ممالک سے بھی اپیل کی اور کہا کہ اگر وہ ترقی اور سلامتی چاہتے ہیں تو اپنی سر زمین ایران کے دشمنوں کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی عروج پر ہے اور مختلف محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے بعد علاقائی توازن نازک صورتِ حال سے گزر رہا ہے۔ ایران کا یہ موقف واضح کرتا ہے کہ تہران دفاعی حکمت عملی پر یقین رکھتا ہے، تاہم کسی بھی ممکنہ حملے کا سخت جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ بیان خطے کے ممالک کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ ایران اپنی سرحدوں، بنیادی ڈھانچے اور اقتصادی مراکز کو کسی بھی قیمت پر نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دے گا۔

واضح رہے کہ ایران پر حالیہ ہفتوں میں مختلف الزامات عائد کیے جا چکے ہیں، تاہم ایرانی قیادت بارہا اس بات پر زور دیتی رہی ہے کہ وہ تنازع میں مزید اضافہ نہیں چاہتی لیکن اپنے مفادات کا تحفظ ہر صورت میں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں